❮
❯
حدیث نمبر: 2521
وَعَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ شَيْخِهِ مِنْ خُزَاعَةَ - وَكَانَ اسْتَخْلَفَهُ الْحَجَّاجُ عَلَى مَكَّةَ - "أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ رَجُلًا شَدِيدًا وَكَانَ يُزَاحِمُ عِنْدَ الرُّكْنِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عُمَرُ، لَا تُزَاحِمْ عَلَى الرُّكْنِ؛ فَإِنَّكَ تُؤْذِي الضَّعِيفَ، فَإِنْ رَأَيْتَ خَلْوَةً فَاسْتَلِمْهُ وَإِلَّا فَاسْتَقْبِلْهُ وَهَلِّلْ وَكَبِّرْ وَامْضِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ .
ترجمہ

بنو خزاعہ کے ایک بزرگ (جنہیں حجاج نے مکہ کا گورنر مقرر کیا تھا) سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک نہایت قوی ہیکل شخص تھے اور رکنِ اسود کے پاس (بوسہ دینے کے لیے) لوگوں کے ہجوم میں گھس جایا کرتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! تم رکن (حجرِ اسود) کے پاس ہجوم نہ کیا کرو کیونکہ (اپنی قوت کی وجہ سے) تم کمزوروں کو تکلیف دیتے ہو، چنانچہ اگر تمہیں جگہ خالی ملے تو اس کا استلام کر لیا کرو ورنہ اس کے سامنے رخ کر کے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“ کہو اور آگے بڑھ جاؤ۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، ابویعلیٰ، احمد بن حنبل، حاکم اور ان کے واسطے سے بیہقی نے بھی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2521
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام الشيخ من خزاعة
تخریج حدیث «أبو يعفور العبدي (وقدان) ثقة (من الحفظ)؛ شيخه «من خزاعة» مبهم لم يُسمَّ»