إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب رفع الأيدي عند رؤية البيت وغيره وما جاء في تقبيل الحجر الأسود والمسح عليه باب: بیت اللہ وغیرہ کو دیکھتے وقت ہاتھ اٹھانے کا بیان، اور حجرِ اسود کو بوسہ دینے اور اس پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2517
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ الْحَجَرَ وَيَضَعُ خَدَّهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ حجرِ اسود کا بوسہ لیتے اور اپنا رخسارِ مبارک اس پر رکھتے تھے“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔