إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب ما يجوز للمرأة المحرمة لبسه وما لا يجوز باب: احرام والی عورت کے لیے کیا پہننا جائز ہے اور کیا نہیں۔
حدیث نمبر: 2508
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - "أَنَّهَا كَانَتْ تُرَخِّصُ لِلْمُحْرِمَةِ فِي لُبْسِ الْقُفَّازَيْنِ". رَوَاهُ الْحَارِثُ عَنِ الْوَاقِدِيِّ. ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ”وہ احرام کی حالت میں عورت کے لیے دستانے پہننے کی رخصت دیا کرتی تھیں“، اسے حارث نے واقدی کے واسطے سے روایت کیا ہے۔