إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب إتمام الحج والعمرة وفضل متابعتهما باب: حج و عمرہ کو پورا کرنے اور انہیں پے در پے ادا کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2483
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُمَا لِيَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ مُرْسَلًا بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ دَاوُدَ بْنِ الْمُحَبَّرِ. ترجمہ
ابو صالح رحمہ اللہ سے مرسلاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ کو پے در پے (ایک کے بعد دوسرا) ادا کیا کرو، پس اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“ اسے حارث نے داؤد بن محبر کے ضعف کی وجہ سے ضعیف سند کے ساتھ مرسلًا روایت کیا ہے۔