❮
❯
حدیث نمبر: 2481
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: "قَامَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ اسْتُخْلِفَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ; فَإِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - قَدْ كَانَ يُرَخِّصُ لِنَبِيِّهِ مَا شَاءَ، وَإِنَّهُ قَدِ انْطُلِقَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَصِّنُوا فُرُوجَ هَذِهِ النِّسَاءِ، وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منصبِ خلافت پر فائز ہونے کے بعد (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”اما بعد! بیشک اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے لیے جو چاہتا (رخصت و سہولت) روا فرما دیتا تھا، اور یقیناً رسول اللہ ﷺ (اس دنیا سے) تشریف لے جا چکے ہیں، لہٰذا تم ان عورتوں کی شرمگاہوں کی حفاظت کرو اور ﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ﴾ ”حج اور عمرہ کو اللہ کی خاطر پورا کرو“۔“ اسے امام مسدد اور احمد بن منیع نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2481
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد وأحمد بن منيع بسند رواته ثقات»