إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب العمل الصالح وفضله في عشر ذي الحجة باب: ذی الحجہ کے (پہلے) دس دنوں میں نیک عمل اور اس کی فضیلت کا بیان۔
وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ وَغَيْرُهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ وَلَا الْعَمَلُ فِيهِنَّ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ - يَعْنِي: مِنَ الْعَشْرِ - فَأَكْثِرُوا فِيهِنَّ التَّهْلِيلَ وَالتَّكْبِيرَ وَذِكْرَ اللَّهِ، وَإِنَّ صِيَامَ يَوْمٍ مِنْهَا يَعْدِلُ بِصِيَامِ سَنَةٍ، وَالْعَمَلَ فِيهِنَّ يُضَاعَفُ سَبْعَمِائَةِ ضِعْفٍ".سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان دس ایام (یعنی ذوالحجہ کے عشرہ) سے بڑھ کر کوئی دن افضل نہیں اور نہ ہی ان میں کیا جانے والا عمل اللہ عزوجل کو دیگر دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب ہے، لہٰذا تم ان دنوں میں کثرت کے ساتھ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں“، «اَللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ اور اللہ کا ذکر کیا کرو، یقیناً ان میں سے ایک دن کا روزہ (اجر و ثواب میں) ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان ایام میں کیے جانے والے عمل کا ثواب سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔“ اس روایت کو امام بیہقی اور دیگر محدثین نے نقل کیا ہے۔