إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب العمل الصالح وفضله في عشر ذي الحجة باب: ذی الحجہ کے (پہلے) دس دنوں میں نیک عمل اور اس کی فضیلت کا بیان۔
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ أَيَّامٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ وَلَا أَحَبُّ إِلَيْهِ فِيهِنَّ الْعَمَلُ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ: عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ - أَوْ قَالَ: الْعَشْرِ - فَأَكْثِرُوا فِيهِنَّ مِنَ التَّهْلِيلِ وَالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ وَالتَّحْمِيدِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الشُّعَبِ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ.سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان ایام یعنی ذوالحجہ کے (ابتدائی) دس دنوں سے بڑھ کر کوئی دن زیادہ عظمت والے نہیں ہیں اور نہ ہی اسے ان دنوں میں کیے گئے نیک اعمال سے زیادہ کوئی عمل محبوب ہے، لہٰذا تم ان ایام میں کثرت کے ساتھ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، «سُبْحَانَ اللّٰه» ”اللہ ہر عیب سے پاک ہے“، «اَللّٰهُ أَكْبَر» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ اور «اَلْحَمْدُ لِلّٰه» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کا ورد کیا کرو۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، عبد بن حمید، ابو یعلی اور بیہقی نے ’شعب الایمان‘ میں صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز اس کا ایک شاہد سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام طبرانی نے صحیح اسناد کے ساتھ روایت کیا ہے۔