إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب النيابة في الحج وما جاء في حج الأقلف باب: حج میں نیابت کا بیان، اور غیر مختون کے حج کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2449
وَعَنْ عَوْفٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: "بَلَغَنِي أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ دَخَلَتْ فِي الْإِسْلَامِ وَهِيَ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ، وَإِنِّي كُنْتُ أَحُجُّ عَنْهَا وَأَتَصَدَّقُ وَأُعْتِقُ عَنْهَا، وَإِنَّهَا قَدْ مَاتَتْ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أَفْعَلَ ذَلِكَ عَنْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ وَمُنْقَطِعٍ.ترجمہ
محمد (بن سیرین) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! امِ سعد (میری والدہ) نے انتہائی بڑھاپے کی حالت میں اسلام قبول کیا تھا، اور میں ان کی زندگی میں ان کی طرف سے حج ادا کرتا، صدقہ و خیرات کرتا اور غلام آزاد کیا کرتا تھا، اب ان کی وفات ہو چکی ہے، تو کیا اب بھی میرا ان کی جانب سے یہ (نیک) اعمال کرنا انہیں نفع پہنچائے گا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ اس حدیث کو امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف اور منقطع ہے۔