إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب حج الصبي والمملوك والأعرابي والذرية والمرأة في عدتها باب: بچے، غلام، دیہاتی، اولاد اور عدت گزارنے والی عورت کے حج کا بیان۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَقْفَلَ فَكَانَ بِالرَّوْحَاءِ رَأَى رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، مِمَّنِ الْقَوْمُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَفَزِعَتِ امْرَأَةٌ فَرَفَعَتْ صَبِيًّا لَهَا مِنْ مِحَفَّةٍ بِيَدَيْهَا وَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب (سفرِ حج سے) واپس لوٹے اور مقامِ روحاء پر پہنچے تو آپ ﷺ نے ایک سوار قافلے کو دیکھا، آپ ﷺ نے انہیں سلام کیا اور دریافت فرمایا: ”تم کون لوگ ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ہم مسلمان ہیں، (پھر انہوں نے دریافت کیا:) آپ کون ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اللہ کا رسول ہوں“، یہ سن کر ایک عورت تیزی سے بڑھی اور اپنے ہودج سے اپنے ایک بچے کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر (آپ ﷺ کے سامنے) بلند کیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا اس بچے کا بھی حج ہو جائے گا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، اور اس کا اجر تمہیں بھی ملے گا“۔ اس حدیث کو امام حمیدی اور محمد بن ابی عمر نے روایت کیا ہے اور مذکورہ الفاظ محمد بن ابی عمر کے ہیں، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز امام مسلم، ابوداؤد اور نسائی نے بھی اسے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔