❮
❯
حدیث نمبر: 2412
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "قَدِمَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَكَّةَ فَأُخْبِرَ أَنَّ لِمَوْلًى لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ إِبِلًا جَلَّالَةً، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا فَأَخْرَجَهَا مِنْ مَكَّةَ. قَالَ: إِبِلٌ نَحْتَطِبُ عَلَيْهَا وَنَنْقُلُ عَلَيْهَا الدَّنَّ. فَقَالَ عُمَرُ: لَا تَحُجَّ عَلَيْهَا وَلَا تَعْتَمِرْ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

عبید اللہ بن ابی یزید اپنے والد (ابو یزید) سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو انہیں مطلع کیا گیا کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ایک آزاد کردہ غلام کے پاس کچھ ایسے اونٹ (جلالہ) ہیں جو نجاست خور ہیں، چنانچہ آپ نے ان کے پاس پیغام بھیجا اور انہیں مکہ سے نکلوا دیا۔ اس شخص نے (عذر پیش کرتے ہوئے) کہا کہ ”یہ وہ اونٹ ہیں جن پر ہم لکڑیاں لادتے ہیں اور ان پر بڑے بڑے مٹکے منتقل کرتے ہیں“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (حکم دیا کہ) ”تم ان پر نہ حج کرو اور نہ ہی عمرہ کرو“، اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2412
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد ، ورجاله ثقات»