إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب كراهة دوام الوقوف على الدابة لغير حاجة وترك النزول عنها للحاجة وما يقوله إذا ركبها وما جاء فيمن لم يسم الله عليها باب: بلا ضرورت سواری پر مسلسل ٹھہرے رہنے اور ضرورت کے لیے اس سے نہ اترنے کی کراہت، اس پر سوار ہوتے وقت کیا کہے، اور اس پر اللہ کا نام نہ لینے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2409
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ أَبُوهُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ارْكَبُوا هَذَا الدَّوَابَّ سَالِمَةً وَايْتَدِعُوهَا، سَالِمَةً، وَلَا تَتَّخِذُوهَا كَرَاسِيَّ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ ، وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَالْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ .ترجمہ
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان جانوروں پر صحیح و سالم حالت میں سواری کیا کرو اور انہیں (ضرورت پوری ہونے پر) بخیریت ہی چھوڑ دیا کرو، اور انہیں (راستوں میں کھڑے ہو کر باہمی گفتگو کے لیے) کرسیاں نہ بناؤ۔“ اس حدیث کو حارث اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو یعلیٰ کے ہیں، اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز اسے امام حاکم اور ان سے بیہقی نے بھی روایت کیا ہے۔