❮
❯
حدیث نمبر: 2393
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَفْضَلُ الْإِيمَانِ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ. قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا بِرُّ الْحَجِّ؟ قَالَ: إِطْعَامُ الطَّعَامِ وَطِيبُ الْكَلَامِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَمُسَدَّدٌ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالْبَيْهَقِيُّ . وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ الشِّفَاءِ، وَتَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْإِيمَانِ، وَآخَرُ فِيهِ فِي بَابِ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ.
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے افضل ایمان (کے اعمال) اللہ پر ایمان لانا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور حجِ مبرور (یعنی وہ حج جو گناہوں اور کوتاہیوں سے پاک ہو) ہے۔“ ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! حج کی نیکی اور شرف سے کیا مراد ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(غرباء و مساکین کو) کھانا کھلانا اور (لوگوں سے) خوش اخلاقی و شائستگی سے بات کرنا ہے۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی، مسدد، عبد بن حمید، احمد بن حنبل، طبرانی نے ’الاوسط‘ میں اور ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، اور حاکم نے روایت کر کے اسے صحیح قرار دیا ہے، نیز بیہقی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدہ شفاء رضی اللہ عنہا کی حدیث سے ہے جو کتاب الایمان کے شروع میں گزر چکی ہے، اور دوسرا شاہد اسی (کتاب الایمان) کے باب «المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده» میں گزر چکا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2393
درجۂ حدیث محدثین: صححه الحاكم / أخرجه ابن خزيمة في صحيحه