إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب تعجيل الحج إذا قدر عليه وما جاء في كنز الكعبة باب: استطاعت ہو تو حج میں جلدی کرنے کا بیان، اور کعبہ کے خزانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ مَوْلَى الْمُشْمَعِلِّ : "سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَبَا قَتَادَةَ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، وَأَوَّلُ مَنْ يَسْتَحِلُّ هَذَا الْبَيْتَ أَهْلُهُ; فَإِذَا اسْتَحَلُّوهُ فَلَا تَسْأَلْ عَنْ هَلَكَةِ الْعَرَبِ، ثُمَّ تَجِيءُ الْحَبَشَةُ فَيُخَرِّبُونَهُ خَرَابًا لَا يُعَمَّرُ بَعْدَهُ، وَهُمُ الَّذِينَ يَسْتَحِلُّونَ كَنْزَهُ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ (... ).سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص کے ہاتھ پر رکن اور مقامِ ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی، اور سب سے پہلے اس بیت اللہ کی حرمت کو خود اس کے متعلقین پامال کریں گے، پس جب وہ اس کی حرمت پامال کر بیٹھیں گے تو پھر عرب کی ہلاکت و بربادی کے متعلق نہ پوچھو، پھر حبشہ کے لوگ آئیں گے اور وہ اس گھر کو اس طرح منہدم کر دیں گے کہ اس کے بعد وہ کبھی آباد نہ ہو سکے گا، اور یہی وہ لوگ ہیں جو اس کا خزانہ نکال لیں گے“۔ اسے امام ابو داؤد طیالسی، امام ابو یعلیٰ اور ان کے واسطے سے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے اسے روایت کر کے شیخین (بخاری و مسلم) کی شرائط پر صحیح قرار دیا ہے۔