إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب ما جاء في ليلة القدر وعلامتها فيه حديث جابر بن سمرة وكعب بن مالك وعائشة، وتقدم كل ذلك في آخر كتاب النوافل باب: لیلۃ القدر اور اس کی علامت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا جابر بن سمرہ، سیدنا کعب بن مالک اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم کی احادیث ہیں، اور یہ سب کتاب النوافل کے آخر میں گزر چکی ہیں۔
حدیث نمبر: 2368
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ: "إِنَّهَا لَيْلَةُ سَابِعَةٍ أَوْ تَاسِعَةٍ و(عِشْرِينَ)، وَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ فِي الْأَرْضِ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ الْحَصَى".
رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لیلۃ القدر کے متعلق مجھ سے ارشاد فرمایا: ”بے شک وہ ستائیسویں یا انتیسویں رات ہے، اور یقیناً اس رات زمین پر فرشتوں کی تعداد کنکریوں کی گنتی سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔“ اسے امام طیالسی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔