إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الصوم والفطر في السفر وما جاء في صوم المحاصر والمقاتل والمتطوع يدخل في الصوم نهارا قبل الزوال باب: سفر میں روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان، اور محصور اور لڑنے والے کے روزے، اور نفل روزے دار کے زوال سے پہلے دن میں روزہ شروع کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2359
وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ: "سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: تَسَحَّرْتُ ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ أُفْطِرَ; قَالَ: أَفْطِرْ. ثُمَّ قَالَ: كَانَ أَبُو طَلْحَةَ يَأْتِي أَهْلَهُ فَيَقُولُ: عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟ فَإِذَا قَالُوا: لَا. قَالَ: فَأَنَا صَائِمٌ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے دریافت کیا کہ ”میں نے سحری کر لی تھی لیکن پھر میرا ارادہ ہوا کہ میں روزہ نہ رکھوں“، تو آپ نے فرمایا: ”تم روزہ نہ رکھو“، پھر آپ نے بیان فرمایا کہ ”سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اپنے گھر والوں کے پاس تشریف لاتے اور پوچھتے: کیا تمہارے پاس (کھانے کو) کچھ ہے؟ پس جب وہ عرض کرتیں: نہیں، تو آپ فرماتے: پھر میں روزے سے ہوں“، اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔