إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب فيمن وقع على زوجته في رمضان وما يحل للرجل من امرأته وهو صائم وفيمن أصبح جنبا من غير احتلام ثم صام باب: جو رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کرے، روزے کی حالت میں آدمی کے لیے اپنی بیوی سے کیا حلال ہے، اور جو احتلام کے بغیر جنابت کی حالت میں صبح کرے پھر روزہ رکھے۔
حدیث نمبر: 2327
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "كُلُّ شَيْءٍ مِنِ امْرَأَتِكَ لَكَ حَلَالٌ إِذَا كُنْتَ صَائِمًا إِلَّا مَا بَيْنَ الرِّجْلَيْنِ ". رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ وَضَعْفِ بَعْضِهِمْ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے لیے حالتِ روزہ میں اپنی زوجہ سے (بوس و کنار وغیرہ) سب کچھ حلال ہے سوائے اس کے جو دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی جماع کے)۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے لیکن اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس کے بعض راویوں کا حال نامعلوم ہے اور بعض ضعیف (کمزور) ہیں۔