إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب ما جاء في القبلة للصائم فيه حديث عائشة، وسيأتي في باب الإفطار مما دخل باب: روزے دار کے بوسہ لینے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے جو باب «جو چیز (بدن میں) داخل ہو اس سے روزہ ٹوٹتا ہے» میں آئے گی۔
حدیث نمبر: 2300
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قُبْلَةِ الصَّائِمِ قَالَ: رَيْحَانَةٌ يَشَمُّهَا". رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ. ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے روزے دار کے (اپنی اہلیہ کو) بوسہ دینے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ تو ایک خوشبودار پھول ہے جسے وہ سونگھتا ہے۔“ اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے۔