إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الفطر على التمر والنهي عن الوصال باب: کھجور سے افطار کرنے اور صومِ وصال کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2284
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَنْ يُفْطِرَ عَلَى ثَلَاثِ تَمَرَاتٍ أَوْ شَيْءٍ لَمْ تُصِبْهُ النَّارُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "أَوْ شَيْءٍ لَمْ تُصِبْهُ النَّارُ".ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آپ ﷺ تین کھجوروں سے افطار کریں یا کسی ایسی چیز سے افطار کریں جسے آگ نے نہ چھوا ہو“، اس حدیث کو امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے بھی اسے روایت کیا ہے، اور امام ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے، مگر ان دونوں کی روایت میں یہ کلمات ”یا ایسی چیز سے جسے آگ نے نہ چھوا ہو“ موجود نہیں ہیں۔