إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب تعجيل الإفطار وتأخير السحور فيه حديث ابن عمر، وتقدم في ( ) باب: افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کا بیان — اس میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے جو پہلے گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2282
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "عَجِّلُوا الْفِطْرَ، وَأَخِّرُوا السُّحُورَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِي سَنَدِهِ مَجْهُولَاتٌ.ترجمہ
سیدہ ام حکیم بنت وداع رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ افطار کرنے میں جلدی کیا کرو اور سحری کے کھانے میں تاخیر برتا کرو۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں بعض مجہول راوی پائے جاتے ہیں۔