❮
❯
حدیث نمبر: 2262
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ الْقَصِيرِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْإِسْكَنْدَرَانِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْجَمَاعَةُ بَرَكَةٌ، وَالثَّرِيدُ بَرَكَةٌ، وَالسَّحُورُ بَرَكَةٌ تَسَحَّرُوا؛ فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي الْقُوَّةِ، وَهُوَ مِنَ السُّنَّةِ، تَسَحَّرُوا وَلَوْ بِجُرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ - أَوْ عَلَى جُرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ - تَسَحَّرُوا، صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَى الْمُتَسَحِّرِينَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ بَحْرِ بْنِ كَنِيزٍ، وَدَاوُدَ بْنِ الْمُحَبَّرِ ، وَلَهُ شَاهِدٌ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْأَطْعِمَةِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ترجمہ

ابو سعید اسکندرانی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جماعت میں برکت ہے، ثرید (شوربے میں بھیگی روٹی) میں برکت ہے اور سحری کھانے میں برکت ہے، پس تم سحری ضرور کیا کرو کیونکہ یہ قوت میں اضافے کا باعث ہے اور سنتِ مبارکہ میں سے ہے، تم سحری ضرور کرو خواہ پانی کے ایک گھونٹ ہی پر مشتمل ہو، «صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَى الْمُتَسَحِّرِينَ» ”سحری کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔““ اس حدیث کو امام حارث نے روایت کیا ہے مگر اس کی سند بحر بن کنیز اور داؤد بن محبر کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، تاہم کتاب الاطعمہ کے آغاز میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے اس کا شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2262
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه الحارث بسند ضعيف؛ لضعف بحر بن كنيز، وداود بن المحبر، وله شاهد في أول كتاب الأطعمة عن أبي هريرة»