❮
❯
حدیث نمبر: 2260
وَعَنْ ضَمْرَةَ وَالْمُهَاجِرِ ابْنَيْ حَبِيبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عَلَيْكُمْ بِالسَّحُورِ; فَإِنَّهُ الْغِذَاءُ الْمُبَارَكُ، وَأَسْفِرُوا بِهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَتَسَحَّرُوا وَلَوْ بِجُرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا.
ترجمہ

ضمرہ اور مہاجر پسرانِ حبیب رحمہما اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سحری کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ یہ ایک بابرکت غذا ہے، اور جہاں تک تم سے ہو سکے اسے خوب تاخیر سے (یعنی صبحِ صادق کے قریب) کیا کرو، اور سحری ضرور کیا کرو خواہ وہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو“، اسے امام مسدد نے مرسلًا روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2260
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، مرسل؛ وإسناده ضعيف لضعف أبي بكر بن أبي مريم
تخریج حدیث «مسدد عن عيسى بن يونس عن أبي بكر بن عبد الله بن أبي مريم عن ضمرة والمهاجر ابني حبيب مرسلًا؛ أبو بكر بن أبي مريم: ضعيف (التقريب) (المطالب المحقق ١٠٥٤)»