إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب في صوم الاثنين والأربعاء والخميس والجمعة والشتاء فيه حديث عكرمة في الباب قبله وحديث بشير بن الخصاصية، وسيأتي في باب الفطر على التمر باب: پیر، بدھ، جمعرات، جمعہ اور سردیوں کے روزوں کا بیان — اس میں عکرمہ کی حدیث ہے جو پچھلے باب میں ہے، اور سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب «کھجور سے افطار» میں آئے گی۔
حدیث نمبر: 2250
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ قَالَ: "دَخَلْتُ عَلَى الْأَشْعَرِيِّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهُوَ يَتَغَدَّى فَدَعَانِي، فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ: لَا تَصُومَنَّ يَوْمًا تَجْعَلُ صَوْمَهُ عَلَيْكَ حَتْمًا". رَوَاهَ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
حصین بن ابی الحر سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ ”میں جمعہ کے دن سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ دوپہر کا کھانا تناول فرما رہے تھے، انہوں نے مجھے بھی (کھانے کی) دعوت دی تو میں نے عرض کیا کہ میں روزے سے ہوں، اس پر انہوں نے فرمایا کہ ”تم کسی ایسے دن کا روزہ نہ رکھا کرو جس کے روزے کو تم اپنے اوپر حتمی اور لازم قرار دے لو“۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔