إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب صوم يوم عاشوراء فيه حديث عمر بن الخطاب، وتقدم في صوم داود باب: یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان — اس میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو صومِ داود (کے باب) میں گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2235
وَعَنْ رُزَيْنَةَ خَادِمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِمَرَاضِعِهِ وَمَرَاضِعِ فَاطِمَةَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَيَنْفُثُ فِي أَفْوَاهِهِمْ، وَيَقُولُ: لَا تَسْقُوهُمْ إِلَى اللَّيْلِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْحَارِثُ وَاللَّفْظُ لَهُ.ترجمہ
سیدہ رزینہ رضی اللہ عنہا (جو رسول اللہ ﷺ کی خادمہ تھیں) سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ عاشورہ کے دن اپنے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے زیرِ رضاعت بچوں کو منگواتے تھے، پھر آپ ﷺ ان کے منہ میں اپنا لعابِ دہن ڈالتے تھے اور (ان کی ماؤں سے) فرماتے تھے: ”انہیں رات ہونے تک کچھ نہ پلاؤ۔““ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام حارث نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ حارث کے ہیں۔