إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب صوم يوم عاشوراء فيه حديث عمر بن الخطاب، وتقدم في صوم داود باب: یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان — اس میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو صومِ داود (کے باب) میں گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2234
وَعَنْ خَبَّابٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ كَانَ مِنْكُمْ لَمْ يَأْكُلْ فَلْيَصُمْ، وَمَنْ كَانَ أَكَلَ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى : يَعْنِي يَوْمَ عَاشُورَاءَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جس شخص نے (ابھی تک کچھ) کھایا نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ روزہ رکھے، اور جو شخص کھا چکا ہو تو وہ اپنے دن کا بقیہ حصہ (روزے دار کی طرح) مکمل کرے۔“ امام ابو یعلیٰ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عاشورہ کا دن ہے، اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند تابعی راوی کے مجہول ہونے کے سبب ضعیف ہے۔