إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب صوم يوم عرفة فيه حديث عمر، وتقدم في صوم داود، وفيه حديث ابن عباس، وسيأتي في الحج باب: یومِ عرفہ کے روزے کا بیان — اس میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو صومِ داود (کے باب) میں گزر چکی، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث جو کتاب الحج میں آئے گی۔
حدیث نمبر: 2222
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ يَوْمَ عَرَفَةَ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے عرفہ کے دن (پانی یا دودھ) نوش فرمایا۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور ان سے ابو یعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ بیان کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔