❮
❯
حدیث نمبر: 222
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كَانَ بَدْءُ هَلَاكِ الْأُمَمِ مِنْ قِبَلِ الْقَدَرِ، وَإِنَّكُمْ تُبْتَلُونَ - أَوْ سَتُبْتَلُونَ - بِهِمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ، فَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ أَوْ أَدْرَكْتُمُوهُمْ فَسَلُوهُمْ - أَوْ فَكُنْتُمْ أَنْتُمُ السَّائِلِينَ - وَلَا تُمَكِّنُوهُمْ مِنَ الْمَسْأَلَةِ" .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سابقہ امتوں کی ہلاکت کی ابتدا تقدیر (کے انکار یا اس میں بحث و مباحثہ) کی وجہ سے ہوئی تھی، اور اے امت! تمہیں بھی ان (تقدیر کے منکروں) کے ذریعے آزمایا جائے گا - یا عنقریب آزمائش میں ڈالا جائے گا - پس اگر تم ان سے ملو یا انہیں پاؤ تو تم خود ان سے (حقائقِ ایمان کے متعلق) سوال کرو - یا تم ہی سائل بنو - اور انہیں (اپنے فاسد خیالات پر مبنی) سوال کرنے کا موقع فراہم نہ کرو۔“
یہ اسناد ضعیف ہے کیونکہ (جس سے سلیمان تیمی روایت کر رہے ہیں وہ) تابعی مجہول ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القدر / حدیث: 222
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة التابعي»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7627، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11865»