❮
❯
حدیث نمبر: 2196
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَطَبَنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ يَوْمٍ مِنْ شَعْبَانَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ قَدْ أَظَلَّكُمْ شَهْرٌ مُبَارَكٌ، فِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ، فَرَضَ اللَّهُ صِيَامَهُ، وَجَعَلَ قِيَامَ لَيْلِهِ تَطَوُّعًا، فَمَنْ تَطَوَّعَ فِيهِ بِخَصْلَةٍ مِنَ الْخَيْرِ كَانَ كَمَنْ أَدَّى فَرِيضَةً فِيمَا سِوَاهُ، وَمَنْ أَدَّى فِيهِ فَرِيضَةً كَانَ كَمَنْ أَدَّى سَبْعِينَ فَرِيضَةً، فَهُوَ شَهْرُ الصَّبْرِ، وَالصَّبْرُ ثَوَابُهُ الْجَنَّةُ، وَهُوَ شَهْرُ الْمُوَاسَاةِ، وَهُوَ شَهْرٌ يُزَادُ رِزْقُ الْمُؤْمِنِ فِيهِ، مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ عِتْقَ رَقَبَةٍ وَمَغْفِرَةً لِذُنُوبِهِ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ كُلُّنَا يَجِدُ مَا يُفَطِّرُ الصَّائِمَ! قَالَ: يُعْطِي اللَّهُ هَذَا الثَّوَابَ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا عَلَى مَذْقَةِ لَبَنٍ أَوْ تَمْرَةٍ أَوْ شَرْبَةِ مَاءٍ، وَمَنْ أَشْبَعَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مَغْفِرَةً لِذُنُوبِهِ، وَسَقَاهُ اللَّهُ مِنْ حَوْضِي شَرْبَةً لَا يَظْمَأُ حَتَّى يَدْخُلَ الْجَنَّةَ، وَكَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا، وَهُوَ شَهْرٌ أَوَّلُهُ رَحْمَةٌ وَأَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ وَآخِرُهُ عِتْقٌ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ خَفَّفَ عَنْ مَمْلُوكِهِ فِيهِ أَعْتَقَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ ثُمَّ قَالَ: إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ. وَمِنْ طَرِيقِهِ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ وَأَبُو الشَّيْخِ بْنُ حَيَّانَ.
ترجمہ

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے شعبان المعظم کے آخری دن ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم پر ایک عظمت والا اور بابرکت مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے، اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں کے قیام کو نفل قرار دیا ہے، جس نے اس مہینے میں اپنی خوشی سے کوئی نیکی کی تو اسے دوسرے مہینوں کے فرض کے برابر اجر ملے گا، اور جس نے اس میں کوئی فرض ادا کیا تو اسے دوسرے مہینوں کے ستر فرائض کے برابر اجر ملے گا، یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے، یہ باہمی ہمدردی و غمخواری کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کے رزق میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، جس نے اس میں کسی روزے دار کا روزہ افطار کروایا تو یہ اس کے گناہوں کی مغفرت اور اس کی گردن کو آگ سے خلاصی دلانے کا باعث ہوگا“۔ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر شخص اتنی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ روزے دار کا روزہ افطار کروائے! آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہ ثواب اس شخص کو بھی عطا فرماتا ہے جو کسی روزے دار کو دودھ کی تھوڑی سی لسی، ایک کھجور یا پانی کے ایک گھونٹ سے افطار کروا دے، اور جس نے کسی روزے دار کو پیٹ بھر کر کھلایا تو یہ اس کے گناہوں کی مغفرت کا سبب ہوگا اور اللہ تعالیٰ اسے میرے حوض سے ایسا گھونٹ پلائے گا کہ اسے جنت میں داخل ہونے تک پیاس نہیں لگے گی، اور اسے روزے دار کے برابر اجر ملے گا بغیر اس کے کہ روزے دار کے اجر میں کوئی کمی واقع ہو، یہ وہ مہینہ ہے جس کا اول حصہ رحمت، اوسط مغفرت اور آخر جہنم سے آزادی ہے، اور جس نے اس مہینے میں اپنے غلام کے کام میں کمی کر کے اسے سہولت دی، اللہ اسے آگ سے آزادی عطا فرمائے گا“۔ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے، نیز امام ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں نقل کرنے کے بعد اس کے متعلق یہ فنی کلام کیا ہے کہ «إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ» ”اگر یہ روایت صحیح ثابت ہو جائے“، اور انہی کے واسطے سے امام بیہقی اور ابو الشیخ بن حیان نے بھی اسے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2196
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن خزيمة في صحيحه