❮
❯
حدیث نمبر: 2194
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُعْطِيَتْ أُمَّتِي خَمْسَ خِصَالٍ فِي رَمَضَانَ لَمْ تُعْطَهَا، أُمَّةٌ قَبْلَهُمْ: خُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، وَتَسْتَغْفِرُ لَهُمُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُفْطِرُوا، وَيُزَيِّنُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّ يَوْمٍ جَنَّتَهُ ثُمَّ يَقُولُ: يُوشِكُ عِبَادِي الصَّالِحُونَ أَنْ يُلْقُوا عَنْهُمُ الْمُؤْنَةَ وَالْأَذَى وَيَصِيرُوا إِلَيْكِ، وَتُصَفَّدُ فِيهِ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ وَلَا يَخْلُصُونَ فِيهِ إِلَى مَا كَانُوا يَخْلُصُونَ فِي غَيْرِهِ، وَيُغْفَرُ لَهُمْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِيَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنَّ الْعَامِلَ إِنَّمَا يُوَفَّى أَجْرَهُ إِذَا قَضَى عَمَلَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَالْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالْبَيْهَقِيُّ ، وَأَبُو الشَّيْخِ بْنُ حَيَّانَ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کو رمضان المبارک میں ایسی پانچ خصلتیں عطا کی گئی ہیں جو ان سے پہلے کسی امت کو نہیں دی گئیں: روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالی کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے، فرشتے ان کے لیے افطار کرنے تک مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں، اللہ عزوجل ہر روز اپنی جنت کو آراستہ فرماتا ہے اور پھر فرماتا ہے: قریب ہے کہ میرے نیک بندے (دنیا کی) مشقت اور اذیت کو خود سے دور کر دیں اور تیری طرف کوچ کر آئیں، اس میں سرکش شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے اور وہ ان برائیوں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے جن تک وہ غیر رمضان میں پہنچ جاتے تھے، اور رمضان کی آخری رات میں ان کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا وہ لیلۃ القدر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ قاعدہ یہ ہے کہ کام کرنے والے کو اس کی اجرت اس وقت پوری دی جاتی ہے جب وہ اپنا کام مکمل کر لے۔“ اس حدیث کو احمد بن منیع اور حارث نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل، بزار، بیہقی اور ابو الشیخ بن حیان نے بھی اسے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصوم / حدیث: 2194
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أحمد بن منيع والحارث بسند ضعيف، وأحمد بن حنبل ، والبزار ، والبيهقي ، وأبو الشيخ بن حيان»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7857، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4173»