❮
❯
حدیث نمبر: 2104
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: "أَتَى رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي ذُو مَالٍ كَثِيرٍ وَذُو أَهْلٍ وَحَاضِرَةٍ فَأَخْبِرْنِي كَيْفَ أُنْفِقُ وَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُخْرِجُ الزَّكَاةَ مِنْ مَالِكَ، فَإِنَّهَا طُهْرَةٌ تُطَهِّرُكَ، وَتَصِلُ أَقْرِبَاءَكَ، وَتَعْرِفُ حَقَّ السَّائِلِ وَالْجَارِ وَالْمِسْكِينِ:
( وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا ) . قَالَ: حَسْبِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا أَدَّيْتُ الزَّكَاةَ إِلَى رَسُولِكَ فَقَدْ بَرِئْتُ مِنْهَا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ; فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَدَّيْتَهَا إِلَى رَسُولِي فَقَدْ بَرِئْتَ مِنْهَا، فَلَكَ أَجْرُهَا، وَإِثْمُهَا عَلَى مَنْ بَدَّلَهَا". رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”بنو تمیم کا ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں کثیر مال، اہل و عیال اور شہری جائیداد والا آدمی ہوں، پس مجھے بتائیے کہ میں (اپنا مال) کیسے خرچ کروں اور کیا طرزِ عمل اختیار کروں؟ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے مال کی زکوٰۃ نکالو، کیونکہ وہ پاکیزگی کا ذریعہ ہے جو تمہیں پاک کر دے گی، اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرو اور سائل، پڑوسی اور مسکین کا حق پہچانو ﴿اور رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی (ان کا حق دو) اور فضول خرچی نہ کرو﴾۔“ اس شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے لیے یہی کافی ہے، کیا جب میں آپ کے بھیجے ہوئے نمائندے کو زکوٰۃ ادا کر دوں گا تو میں اللہ اور اس کے رسول کے ہاں اس (کی ذمہ داری) سے بری الذمہ ہو جاؤں گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب تم نے وہ (زکوٰۃ) میرے نمائندے کو ادا کر دی تو تم بری الذمہ ہو گئے، تمہارے لیے اس کا اجر ثابت ہو گیا اور اس کا گناہ اس شخص پر ہے جو اسے (حقداروں تک پہنچانے کے بجائے) تبدیل کر دے“۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزكاة / حدیث: 2104
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين سعيد بن أبي هلال وأنس
تخریج حدیث «الحارث: أبو النضر عن الليث عن خالد بن يزيد عن سعيد بن أبي هلال عن أنس. رجاله ثقات، لكن سعيدا لم يسمع من أنس (محقق المطالب 906/960)؛ وصححه الحاكم على شرطهما.»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11986، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3426، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8797»