❮
❯
حدیث نمبر: 21
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ أُمِّ دَاوُدَ الْوَابِشِيَّةِ ، عَنْ سَلَامَةَ، قَالَتْ: "مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَدْءِ الْإِسْلَامِ وَأَنَا أَرْعَى، فَقَالَ: يَا سَلَامَةُ، بِمَ تَشْهَدِينَ؟ قُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا، فَضَحِكْتُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيَّةِ، فَلَمْ أَقِفْ لَهَا عَلَى تَرْجَمَةٍ فِي شَيْءٍ مِنَ الْكُتُبِ.
ترجمہ

سیدہ سلامہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ اسلام کے ابتدائی دور میں میرے پاس سے گزرے جبکہ میں مویشی چرا رہی تھی، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے سلامہ! تم کس بات کی گواہی دیتی ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور بے شک محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں“، تو آپ ﷺ تبسم فرماتے ہوئے مسکرا دیے اور میں بھی ہنس پڑی۔“
یہ سند ضعیف ہے؛ کیونکہ اس کی راویہ جو کہ ایک تابعیہ (ام داؤد رحمہا اللہ) ہیں وہ مجہول ہیں، میں نے کسی بھی کتاب میں ان کے حالاتِ زندگی نہیں پائے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 21
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة التابعية، فلم أقف لها على ترجمة في شيء من الكتب»