❮
❯
حدیث نمبر: 2043
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ، إِنْ كَانَ عَلِيٌّ لَأَقْرَبَ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُبِضَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةً بَعْدَ غَدَاةٍ يَقُولُ: جَاءَ عَلِيٌّ؟ مِرَارًا. قَالَتْ: وَأَظُنُّهُ كَانَ بَعَثَهُ فِي حَاجَةٍ. قَالَتْ: فَجَاءَ بَعْدُ فَظَنَنَّا أَنَّ لَهُ إِلَيْهِ حَاجَةً، فَخَرَجْنَا مِنَ الْبَيْتِ فَقَعَدْنَا عِنْدَ الْبَابِ، فَكُنْتُ مِنْ أَدْنَاهُمْ مِنَ الْبَابِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ عَلِيٌّ فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَيُنَاجِيهِ حَتَّى قُبِضَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ وَكَانَ أَقْرَبَ النَّاسِ بِهِ عَهْدًا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى.
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: ”اس ذات کی قسم جس کی میں قسم کھاتی ہوں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے (وفات کے وقت) ملاقات اور عہد کے اعتبار سے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ قریب تھے“، وہ بیان کرتی ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ کی وفات والے دن آپ ﷺ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تشریف فرما تھے، تو رسول اللہ ﷺ صبح کے وقت بار بار دریافت فرمانے لگے: ”کیا علی آگئے؟“، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرا گمان تھا کہ آپ ﷺ نے انہیں کسی ضرورت کے لیے کہیں بھیجا ہوا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پھر جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو ہم نے یہ خیال کرتے ہوئے کہ آپ ﷺ کو ان سے کوئی نجی کلام کرنا ہے، گھر سے باہر نکل کر دروازے کے پاس بیٹھ گئیں اور میں سب سے زیادہ دروازے کے قریب تھی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ پر جھک گئے اور آپ ﷺ ان سے سرگوشی اور رازداری میں باتیں کرنے لگے یہاں تک کہ اسی روز آپ ﷺ کی وفات ہو گئی، پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہی آپ ﷺ سے (وفات کے وقت) سب سے قریبی عہد اور آخری ملاقات والے شخص تھے“۔ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام ابو یعلیٰ اور امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 2043
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال أم موسى، ومغيرة بن مقسم مدلس وقد عنعن
تخریج حدیث «إسناد ابن أبي شيبة (وعنه أحمد 26565): جرير عن مغيرة عن أم موسى عن أم سلمة. أم موسى سرية علي: تفرد عنها مغيرة ولم يوثقها غير العجلي (حاشية مسند أحمد ط الرسالة: إسناده ضعيف).»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26025، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4726، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7364، 8791»