إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب عذاب القبر وفتنته وما جاء فيمن لم يؤمن بعذاب القبر والإسراع عند وادي ثمود باب: عذابِ قبر اور اس کے فتنے کا بیان، اور عذابِ قبر پر ایمان نہ رکھنے والے اور وادیٔ ثمود کے پاس سے تیزی سے گزرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2017
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِالْحِجْرِ مِنْ وَادِي ثَمُودَ فَقَالَ: أَسْرِعُوا السَّيْرَ، وَلَا تَنْزِلُوا بِهَذِهِ الْقَرْيَةِ الْمُهْلَكِ أَهْلُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ قومِ ثمود کی وادی میں واقع مقامِ حجر کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اپنی رفتار تیز کر لو اور اس بستی میں قیام نہ کرو جس کے رہنے والوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔“ اسے احمد بن منیع نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔