❮
❯
حدیث نمبر: 2012
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ وَأَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ "أَنَّهُمْ كَانُوا لَا يَخْضِبُونَ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ الدَّانَاجُ: وَشَهِدْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ قَوْمًا يُكَذِّبُونَ بِالشَّفَاعَةِ. فَقَالَ: لَا تُجَالِسُوهُمْ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ قَوْمًا يُكَذِّبُونَ بِعَذَابِ الْقَبْرِ. فَقَالَ: لَا تُجَالِسُوهُمْ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
ترجمہ

حمید بن عبد الرحمن، مسلم بن یسار، ابو العالیہ الریاحی اور سلیمان بن یسار سے مروی ہے کہ ”وہ (بالوں میں) خضاب نہیں لگایا کرتے تھے“ اور عبد اللہ الداناج بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک شخص نے ان سے عرض کیا: اے ابوحمزہ! کچھ لوگ (روزِ قیامت) شفاعت کو جھٹلاتے ہیں، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم ان کے پاس نہ بیٹھا کرو“، پھر ایک شخص نے آپ سے عرض کیا: اے ابوحمزہ! کچھ لوگ عذابِ قبر کی تکذیب کرتے ہیں، تو آپ رضی اللہ عنہ نے (پھر) فرمایا: ”ان کے پاس مت بیٹھا کرو“، اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 2012
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناد مسدد: عبد العزيز عن عبد الله الداناج عن أنس؛ رجاله ثقات وصححه محقق المطالب (4534)»