إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب النائحة باب: نوحہ کرنے والی عورت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1994
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "ثَلَاثٌ لَا يُتْرَكْنَ فِي أُمَّتِي حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ: النِّيَاحَةُ، وَالْمُفَاخَرَةُ فِي الْأَنْسَابِ، وَالْأَنْوَاءُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْبَزَّارُ. ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں جنہیں میری امت قیامت قائم ہونے تک ہرگز نہیں چھوڑے گی: میت پر نوحہ کرنا، اپنے حسب و نسب پر فخر و مباہات کرنا، اور بارش کو ستاروں (کی تاثیر) کی طرف منسوب کرنا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام بزار نے روایت کیا ہے۔