❮
❯
حدیث نمبر: 1995
عَنْ عُتَيٍّ السَّعْدِيِّ قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَاعْتَزَى رَجُلٌ بِبَعْضِ عَزَاءِ الْجَاهِلَيَّةِ. قَالَ: اعْضَضْ بِهَنِ أَبِيكَ. فَكَأَنَّ الْقَوْمَ سَاءَهُمْ مَقَالَتُهُ. فَقَالَ: قَدْ أَرَى الَّذِي فِي وُجُوهِهِمْ وَإِنِّي لَمْ أَسْتَطِعْ إِلَّا أَنْ أَقُولَ ذَاكَ، إِنَّا كُنَّا نُؤْمَرُ إِذَا اعْتَزَى الرَّجُلُ أَنْ نَعُضَّهُ بِهَنِ أَبِيهِ وَلَا نُكْنِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَلَفْظُهُ: عَنْ عُتَيِّ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَتَعَزَّى رَجُلٌ بِعَزَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ يَفْتَخِرُ فَأَعَضَّهُ أُبَيٌّ وَلَمْ يَكْنِ، ثَمَّ قَالَ لِلْقَوْمِ: قَدْ أَرَى مَا فِي وُجُوهِكُمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا تَعَزَّى الرَّجُلُ بِعَزَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَعِضُّوهُ وَلَا تَكْنُوا".
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى.
ترجمہ

عتی بن ضمرہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے کہ ایک شخص نے جاہلیت کے فخریہ انداز میں اپنا نسب بیان کیا، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے (اس کی اس جاہلانہ حرکت پر) اسے کہا: ”اپنے باپ کے عضوِ تناسل کو کاٹ کھاؤ۔“ یہ سن کر یوں محسوس ہوا کہ لوگوں کو ان کی یہ بات گراں گزری ہے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہارے چہروں پر ناگواری کے جو اثرات ہیں انہیں دیکھ رہا ہوں، لیکن میں یہ کہنے پر مجبور تھا، کیونکہ ہمیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ جب کوئی شخص جاہلیت کا فخر کرے تو ہم اسے اس کے باپ کے عضوِ تناسل کو کاٹ کھانے کا کہیں اور اس میں کنایہ (گول مول بات) نہ کریں۔“ امام ابو بکر بن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اسے صراحت کے ساتھ یہ بات کہی اور کنایہ نہیں کیا، پھر لوگوں سے فرمایا: ”میں تمہارے چہروں کے تاثرات دیکھ رہا ہوں، بیشک میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص جاہلیت والے فخریہ انداز میں اپنا نسب بیان کرے تو اسے اس کے باپ کے عضوِ تناسل کو کاٹ کھانے کا کہو اور کنایہ نہ کرو۔““ اس حدیث کو امام مسدد، امام ابو بکر بن ابی شیبہ، ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1995
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 20728، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 532، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1242، 1243، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8917»