❮
❯
حدیث نمبر: 1993
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "أَيُّمَا نَائِحَةٍ مَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَتُوبَ أَلْبَسَهَا اللَّهُ سِرْبَالًا مِنْ نَارٍ، وَأَقَامَهَا لِلنَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِي سَنَدِهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو بھی نوحہ کرنے والی عورت توبہ کرنے سے قبل مر گئی، اللہ تعالیٰ اسے آگ کا لباس پہنائے گا اور قیامت کے دن اسے تمام لوگوں کے سامنے (عبرت کے لیے) کھڑا کرے گا۔“ اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں عبیس بن میمون نامی راوی ہے جو کہ ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1993
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى وفي سنده عبيس بن ميمون، وهو ضعيف»