إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب النائحة باب: نوحہ کرنے والی عورت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1985
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تُصَلِّي الْمَلَائِكَةُ عَلَى نَائِحَةٍ وَلَا مُرِنَّةٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے نوحہ (میت پر بین) کرنے والی اور (گریہ و زاری کے وقت) چیخنے چلانے والی عورت کے لیے دعائے رحمت نہیں کرتے۔“ اس حدیث کو امام ابوداؤد طیالسی، امام ابویعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔