❮
❯
حدیث نمبر: 1982
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - : "أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ لَمَّا تُوُفِّيَ بُكِيَ عَلَيْهِ، فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى الرِّجَالِ فَقَالَ: إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ شَأْنِ أُولَاءِ، إِنَّهُنَّ حَدِيثَاتُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْمَيِّتَ لَيُنْضَحُ عَلَيْهِ الْحَمِيمُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب سیدنا عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کی وفات ہوئی تو ان پر (خواتین کی جانب سے) گریہ و زاری کی گئی، جس پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مردوں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میں ان خواتین کے اس معاملے پر تم سے معذرت خواہ ہوں، کیونکہ یہ ابھی زمانۂ جاہلیت سے قریب عہد کی ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”بے شک زندہ کے (نوحہ و ماتم کے ساتھ) رونے کی وجہ سے میت پر کھولتا ہوا پانی چھڑکا جاتا ہے۔““ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1982
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ محمد بن الحسن بن زبالة متهم بالوضع
تخریج حدیث «إسناد أبي يعلى: زهير عن محمد بن الحسن المخزومي عن سليمان بن بلال عن عبد الحكيم بن عبد الله بن أبي فروة عن يعقوب بن عتبة عن عروة عن عائشة؛ ابن زبالة: كذبوه (التقريب)، وقال أبو حاتم: حديث منكر (محقق المطالب 849)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3429، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 849»