إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في البكاء على الميت باب: میت پر رونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1980
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ شَمَّاخٍ - وَكَانَ ابْنَ أَخِي سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - قَالَ: "مَاتَ ابْنٌ لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَدْ سَعَى، قَالَ: فَسَمِعَ بُكَاءً، فَقَالَ: مَا هَذَا الْبُكَاءُ؟ قَالُوا: عَلَى فُلَانٍ. فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ. ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بھتیجے عثمان بن شماخ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے کی وفات ہو گئی جو دوڑ دھوپ کرنے (یعنی نوجوانی) کی عمر کو پہنچ چکے تھے، جب انہوں نے رونے پیٹنے کی آواز سنی تو دریافت فرمایا کہ ”یہ رونا کیسا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ ”یہ فلاں پر رونا ہے“، تو انہوں نے لوگوں کو اس عمل سے روک دیا۔ اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔