إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في البكاء على الميت باب: میت پر رونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1979
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: "جَاءَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ بَعْدَ قَتْلِ أَبِيهِ فَقَامَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَمَعَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَاءَ مِنَ الْغَدِ فَقَامَ فِي مُقَامِهِ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَاقٍ أَنَا مِنْكَ الْيَوْمَ مَا لَقِيتُ مِنْكَ أَمْسَ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَصُورَتُهُ مُرْسَلٌ فَإِنْ كَانَ قَيْسٌ سَمِعَهُ مِنْ أُسَامَةَ فَهُوَ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ.ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اپنے والد کی شہادت کے بعد رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے کھڑے ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ کی چشمانِ مبارک اشکبار ہو گئیں، پھر وہ اگلے دن آئے اور اسی جگہ کھڑے ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”کیا آج بھی مجھے تم سے وہی کیفیت پیش آئے گی جو کل پیش آئی تھی؟“ اسے امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، اگرچہ اس کی ظاہری صورت مرسل ہے لیکن اگر قیس بن ابی حازم کا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت ہو تو یہ روایت شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔