❮
❯
حدیث نمبر: 1973
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَبْصَرَ بِجَمَاعَةِ قَوْمٍ فَقَالَ: عَلَى مَا اجْتَمَعَ هَؤُلَاءِ؟ قِيلَ: عَلَى قَبْرٍ يَحْفِرُونَهُ. قَالَ: فَفَزِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَرَ بَيْنَ أَيْدِي أَصْحَابِهِ مُسْرِعًا حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْقَبْرِ فَجَثَا عَلَيْهِ، قَالَ: فَاسْتَقْبَلْتُهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ لِأَنْظُرَ مَا يَصْنَعُ، فَبَكَى حَتَّى بَلَّ الثَّرَى مِنْ دُمُوعِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ: إِخْوَانِي، لِمِثْلِ هَذَا فَأَعِدُّوا. قَالَ: وَقَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ فِي قَوْلِهِ: وَ ( تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ) قَالَ: يَوْمَ يَلْقَوْنَ مَلَكَ الْمَوْتِ، لَيْسَ مِنْ مُؤْمِنٍ يَقْبِضُ رُوحَهُ إِلَّا سَلَّمَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَمَدَارُ إِسْنَادِ الْحَدِيثِ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”ایک مرتبہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے کہ آپ کی نظر لوگوں کے ایک گروہ پر پڑی تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ لوگ کس لیے جمع ہوئے ہیں؟“ عرض کیا گیا: ”ایک قبر کھود رہے ہیں۔“ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ گھبراہٹ کی کیفیت میں تیزی سے اپنے صحابہ کے آگے نکل گئے یہاں تک کہ قبر کے پاس پہنچ کر اس کے کنارے دو زانو ہو کر بیٹھ گئے۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کے سامنے کی سمت آ گیا تاکہ دیکھوں کہ آپ کیا کرتے ہیں، پس آپ ﷺ اس قدر روئے کہ آپ کے آنسوؤں سے مٹی گیلی ہو گئی، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے میرے بھائیو! اس (موت اور قبر) جیسے دن کے لیے تیاری کرو۔“ نیز سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلامٌ﴾ کی تفسیر میں فرمایا کہ ”اس سے مراد وہ دن ہے جس دن وہ ملک الموت سے ملاقات کریں گے، کوئی بھی ایسا مؤمن نہیں ہے جس کی روح قبض کی جائے مگر وہ (فرشتہ) اسے سلام پیش کرتا ہے۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو یعلیٰ کے ہیں، نیز اس حدیث کی سند کا مدار محمد بن مالک پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1973
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة وأبو يعلى واللفظ له، ومدار إسناد الحديث على محمد بن مالك، وهو ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4195، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18127، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2609»