إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في البكاء على الميت باب: میت پر رونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1972
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ: "إِنَّ الْمَيِّتَ لَيُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ. قَالَ: وَهَلَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّمَا مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيٍّ يُبْكَى عَلَيْهِ فَقَالَ: إِنَّهُ لَيُبْكَى عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَيُعَذَّبُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے: ”بے شک میت کو زندوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے“، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (اس کی وضاحت کرتے ہوئے) فرمایا کہ ”ابو عبد الرحمن (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) کو وہم ہوا ہے، اصل قصہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ایک یہودی (کی لاش یا قبر) کے پاس سے ہوا جس پر رویا جا رہا تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس پر رویا جا رہا ہے اور یقیناً اسے (اس کے کفر کی وجہ سے) عذاب دیا جا رہا ہے“۔“ اسے امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔