❮
❯
حدیث نمبر: 196
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ، مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سْعَدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: "يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُبْتَدَأُ الْأَعْمَالُ، أَمْ قَدْ قُضِيَ الْقَضَاءُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - لَمَّا أَخْرَجَ ذُرِّيَّةَ آدَمَ مِنْ ظَهْرِهِ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ ثُمَّ أَفَاضَ بِهِمْ مِنْ كَفَّيْهِ فَقَالَ: هَؤُلَاءِ لِلْجَنَّةِ وَهَؤُلَاءِ لِلنَّارِ، فَأَهْلُ الْجَنَّةِ مُيَسَّرُونَ لِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَهْلُ النَّارِ مُيَسَّرُونَ لِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ غَرِيبٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا الزُّبَيْدِيُّ، ... فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا اعمال کا (اب) آغاز ہوتا ہے یا فیصلہ (ازل میں) ہو چکا ہے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جب سیدنا آدم علیہ السلام کی پشت سے ان کی ذریت کو نکالا اور انہیں خود ان کے خلاف گواہ بنایا، پھر انہیں اپنی دونوں ہتھیلیوں میں پھیلا کر فرمایا: یہ جنت کے لیے ہیں اور یہ جہنم کے لیے ہیں، چنانچہ اہل جنت کے لیے اہل جنت کے اعمال (کرنا) آسان کر دیے جاتے ہیں اور اہل جہنم کے لیے اہل جہنم کے اعمال (کرنا) آسان کر دیے جاتے ہیں۔“
یہ اسناد ضعیف اور غریب ہے۔
امام بزار نے اسے اپنی مسند میں احمد بن فرج حمصی، بقیہ بن ولید اور زبیدی کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القدر / حدیث: 196
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف غريب»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11783، 11784»