إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب القيام للجنازة باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1942
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا مَرَّتْ بِأَحَدِكُمْ جِنَازَةٌ فَلْيَقُمْ حَتَّى تَخْلُفُهُ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس سے جنازہ گزرے تو وہ (اس کی تعظیم میں) کھڑا ہو جائے یہاں تک کہ وہ اسے پیچھے چھوڑ دے (یعنی آگے نکل جائے)۔“ اسے امام ابو داود طیالسی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔