❮
❯
حدیث نمبر: 1908
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَزْدِيَّ حَدَّثَهُ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَائِذٍ يَقُولُ: "خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَلَمَّا وُضِعَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا تُصَلِّ عَلَيْهِ؛ فَإِنَّهُ رَجُلٌ فَاجِرٌ. فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَلْ رَآهُ أَحَدٌ مِنْكُمْ عَلَى شَيْءٍ مِنْ عَمَلِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَرَسَ مَعَنَا لَيْلَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ. فَصَلَّى عَلَيْهِ وَحَثَا عَلَيْهِ التُّرَابَ. فَقَالَ: أَصْحَابُكَ يَظُنُّونَ أَنَّكَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّكَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. وَقَالَ: يَا عُمَرُ، إِنَّكَ لَا تُسْأَلُ عَنْ أَعْمَالِ النَّاسِ، وَلَكِنْ تُسْأَلُونَ عَنِ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ.
ترجمہ

ابنِ عائذ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ایک انصاری شخص کے جنازے کے لیے تشریف لائے، جب (جنازہ) رکھا گیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھائیں کیونکہ یہ ایک بدکار شخص ہے۔“ رسول اللہ ﷺ نے (لوگوں کی طرف) التفات فرمایا اور دریافت کیا: ”کیا تم میں سے کسی نے اسے اسلام کے کسی عمل پر دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! اس نے ایک رات اللہ کی راہ میں ہمارے ساتھ پہرہ دیا تھا۔ چنانچہ آپ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور اس (کی قبر) پر مٹی ڈالی، پھر فرمایا: ”تمہارے ساتھی یہ گمان کرتے ہیں کہ تم جہنمی ہو، جبکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تم جنتی ہو۔“ اور فرمایا: ”اے عمر! تم سے لوگوں کے اعمال کے متعلق باز پرس نہیں ہو گی، بلکہ تم لوگوں سے (تو) نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔““ اس حدیث کو احمد بن منیع اور ابو یعلی الموصلی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1908
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي عبد الرحمن الأزدي، وهو مرسل؛ ابن عائذ تابعي
تخریج حدیث «إسناد أحمد بن منيع: الحسن بن سوار عن الليث عن معاوية بن صالح عن أبي عبد الرحمن الأزدي عن ابن عائذ؛ قال محقق المطالب (887): أبو عبد الرحمن الأزدي لم أعرفه، وعبد الرحمن بن عائذ لم يدرك النبي ﷺ»