إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب ما جاء في الكفن باب: کفن کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1881
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ زَيْدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدٍ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ، قَالَ: "أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (عَلَى) قَبْرِ حَمْزَةَ، فَمُدَّتِ النَّمِرَةُ عَلَى رَأْسِهِ فَانْكَشَفَتْ رِجْلَاهُ، فَمُدَّتْ عَلَى رِجْلَيْهِ فَانْكَشَفَتْ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مُدُّوهَا عَلَى رَأْسِهِ، وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنْ شَجَرِ الْحَرْمَلِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ الْهَمْدَانِيِّ.ترجمہ
سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی قبر پر موجود تھا، (کفن کے لیے) ان کے سر پر ایک چھوٹی دھاری دار چادر ڈالی گئی تو ان کے پاؤں کھل گئے، پھر جب اسے پاؤں کی طرف کھینچا گیا تو ان کا سر ظاہر ہو گیا، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے ان کے سر پر ڈھانپ دو اور ان کے پاؤں پر حرمل کی جھاڑیاں ڈال دو۔““ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور ان سے امام ابو یعلی نے روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند محمد بن صالح ہمدانی کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔