إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب ما يقال عند الميت وما جاء في تحفة المؤمن وفيمن أحب لقاء الله وفي كتمان المصائب باب: میت کے پاس کیا کہا جائے، اور مومن کے تحفے، اللہ سے ملاقات کو پسند کرنے والے اور مصیبتوں کو چھپانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1833
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مِنْ تَمَامِ الْبِرِّ كِتْمَانُ الْمَصَائِبِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیکی اور بھلائی کے کمال میں سے یہ ہے کہ مصائب و تکالیف کو صیغہ راز میں رکھا جائے (یعنی ان کا اظہار و واویلا نہ کیا جائے)۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔