إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب ما يقال عند الميت وما جاء في تحفة المؤمن وفيمن أحب لقاء الله وفي كتمان المصائب باب: میت کے پاس کیا کہا جائے، اور مومن کے تحفے، اللہ سے ملاقات کو پسند کرنے والے اور مصیبتوں کو چھپانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّنَا يَكْرَهُ الْمَوْتَ قَالَ: لَيْسَ ذَاكَ بِكَرَاهِيَةِ الْمَوْتِ، وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا جَاءَهُ الْبَشِيرُ مِنَ اللَّهِ بِمَا هُوَ صَائِرٌ إِلَيْهِ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ وَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَإِنَّ الْكَافِرَ - أَوِ الْفَاجِرَ - إِذَا حُضِرَ جَاءَهُ مَا هُوَ لَاقٍ وَكَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ، وَكَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات کو پسند فرماتا ہے، اور جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم سب ہی موت کو ناپسند کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا مطلب (عام حالات میں) موت کی ناپسندیدگی نہیں ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مومن کے پاس جب اللہ کی طرف سے ان انعامات کی خوشخبری دینے والا فرشتہ آتا ہے جن کی طرف وہ منتقل ہونے والا ہے، تو وہ اللہ سے ملنے کو پسند کرنے لگتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملنے کو پسند فرماتا ہے، اور جب کافر —یا بدکردار— کی موت کا وقت آتا ہے تو اسے ان (عقوبات) کی خبر دی جاتی ہے جن کا وہ سامنا کرنے والا ہے، تو وہ اللہ کی ملاقات کو ناپسند کرنے لگتا ہے اور اللہ بھی اس کی ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ اور امام احمد نے روایت کیا ہے، نیز یہ روایت صحیحین اور دیگر کتبِ حدیث میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کی صورت میں موجود ہے۔