❮
❯
حدیث نمبر: 1819
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "فَنَاءُ أُمَّتِي بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الطَّاعُونُ؟ قَالَ: وَخْزُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ، وَكُلٌّ فِيهِ شَهَادَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَفِي سَنَدِهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
وَالْوَخْزُ - بِإِسْكَانِ الْخَاءِ الْمُعْجَمَةِ وَآخِرُهُ زَايٌ - : طَعْنٌ لَيْسَ بِنَافِذٍ. قَالَهُ صَاحِبُ الْغَرِيبِ.
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی فنا نیزہ زنی اور طاعون کے سبب ہوگی۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اس طعن (نیزوں کے زخم) کو تو ہم نے جان لیا، مگر یہ طاعون کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تمہارے جناتی دشمنوں کا کچوکا لگانا ہے، اور ان دونوں میں سے ہر ایک (موت) میں شہادت کا درجہ ہے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام صراحت سے ذکر نہیں کیا گیا، نیز لفظ ”الوَخْز“ (خاء کے سکون اور آخر میں زا کے ساتھ) سے مراد ایسا زخم ہے جو جسم کے پار نہ ہوا ہو، یہ قول صاحبِ غریب الحدیث کا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1819
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام أحد رواته
تخریج حدیث «قال البوصيري في الموضع نفسه: في سنده راو لم يسم»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19034، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3446»