إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الكبائر باب: کبیرہ گناہوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عْنَ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا رَأَيْتُمُ الزَّانِيَ وَالسَّارِقَ وَشَارِبَ الْخَمْرِ مَا تَقُولُونَ فِيهِمْ؟ قَالَ: قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: هُنَّ فَوَاحِشُ وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، أَوَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ: الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، قَالَ: ( وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا ) وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: ( اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ ) قَالَ: وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ، وَقَالَ: أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ، أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ" .سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”جب تم زانی، چور اور شراب نوش کو دیکھتے ہو تو ان کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ سب فواحش (انتہائی برے کام) ہیں اور ان میں (شرعی) سزا مقرر ہے، کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ (ان میں سے ایک) اللہ کے ساتھ شرک کرنا ہے“، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا﴾ ”اور جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا، اس نے یقیناً بہت بڑے گناہ کا بہتان باندھا“ اور (دوسرا بڑا گناہ) والدین کی نافرمانی کرنا ہے، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ﴾ ”میرا شکر ادا کر اور اپنے والدین کا بھی۔“ راوی کہتے ہیں کہ آپ ﷺ ٹیک لگائے ہوئے تھے، پھر آپ ﷺ (بات کی اہمیت جتانے کے لیے) سنبھل کر بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا: ”خبردار! جھوٹی بات کہنے سے بچو، آگاہ رہو! جھوٹی بات کہنے سے پرہیز کرو۔“